موبائل توڑنے پر خاتون کا شوہر پر سڑک پر تشدد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر للت پور میں خاتون نے شوہر کو بالوں سے پکڑ کر سڑک پر پیٹا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، عوامی ردعمل دو حصوں میں تقسیم۔

للت پور، بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر للت پور میں پیش آنے والا ایک غیر معمولی واقعہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا، جہاں ایک خاتون نے جھگڑے کے دوران اپنے شوہر کو سڑک پر سب کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا۔

latest urdu news

بھارتی میڈیا کے مطابق میاں بیوی کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جو بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی میں بدل گئی۔ شوہر نے غصے میں بیوی کا موبائل فون زمین پر مار کر توڑ دیا، جس پر خاتون طیش میں آ گئیں اور شوہر کو بالوں سے پکڑ کر سڑک پر گھسیٹتے ہوئے پیٹنا شروع کر دیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خاتون نے شوہر پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کر دی، جبکہ آس پاس موجود لوگ حیرت سے یہ منظر دیکھتے اور ویڈیوز بناتے رہے۔ پولیس موقع پر پہنچی اور شوہر کو خاتون کے چنگل سے چھڑانے میں خاصی دقت کا سامنا کرنا پڑا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by The Times of India (@timesofindia)

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جس پر صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ کچھ نے خاتون کے عمل کو غصے پر قابو نہ رکھنے کی مثال قرار دیا، تو کچھ نے کہا کہ عوامی جگہ پر اس قسم کا رویہ میاں بیوی دونوں کے لیے باعثِ شرمندگی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter