144
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ غزہ منصوبے پر حساس نوعیت کی بات چیت جاری ہے، جس کی تفصیلات فی الحال ظاہر نہیں کی جا سکتیں۔
بدھ کو پریس بریفنگ کے دوران ترجمان نے بتایا کہ اس معاملے کی نگرانی صدر ٹرمپ اور ان کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کر رہے ہیں، اور کسی بھی باضابطہ اعلان سے قبل اس پر تبصرہ قبل از وقت ہوگا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ معاملہ انتہائی نازک ہے، اس لیے میڈیا یا عوام کے سامنے فی الحال کوئی معلومات نہیں دی جا سکتیں۔
پاکستان اور 7 مسلم و عرب ممالک نے ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کو خوش آمدید کہا
