ہمارا کسی بھی برادر ملک سے کوئی تنازع نہیں، ایرانی صدر کا پیغام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے عیدالفطر کے موقع پر اسلامی اور ہمسایہ ممالک کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا کسی بھی برادر ملک سے کوئی تنازع نہیں۔

latest urdu news

اپنے پیغام میں ایرانی صدر نے کہا کہ اسلامی دنیا کے درمیان اختلافات سے صرف صہیونی ریاست فائدہ اٹھا رہی ہے، اس لیے اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے عید کے موقع پر دعا کی کہ مسلم ممالک کے درمیان یکجہتی پیدا ہو اور سب مل کر امن و استحکام کے لیے کام کریں۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ موجودہ جنگ ایران پر مسلط کی گئی ہے اور ملک صرف دفاعی اقدامات کر رہا ہے۔

ایران نے ڈیاگو گارشیا فوجی اڈے پر میزائل حملوں کی تردید کردی

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت تک اپنی دفاعی کارروائیاں جاری رکھے گا جب تک ضرورت محسوس ہوگی، جبکہ امریکا اور اسرائیل کے اقدامات کو غیر قانونی اور بلاجواز قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران مذاکرات کے عمل میں شامل تھا، لیکن اسی دوران حملے کیے گئے، جس کے باعث صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter