ویڈیو: بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے ملکی دفاعی صنعت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے ملکی دفاعی صنعت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس پر عدم اعتماد ظاہر کیا کہ وہ وقت پر معاہدے پورے نہیں کر رہی۔

ایک تقریب سے خطاب میں جنرل انیل چوہان نے کہا کہ معاہدے کے باوجود وقت پر ڈیلیوری نہ کرنا ہمارے صنعتی معیار اور صلاحیت کو نقصان پہنچاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کو اپنی مقامی صلاحیت کے بارے میں سچ بولنا ہوگا کیونکہ یہ قومی سلامتی سے جڑا ہوا مسئلہ ہے۔

latest urdu news

جنرل انیل چوہان نے مزید کہا کہ دفاعی صنعت سے توقع ہوتی ہے کہ وہ منافع کمانے کے بجائے حب الوطنی اور قومیت کے ساتھ کام کرے۔ دفاعی اصلاحات کا عمل یکطرفہ نہیں ہو سکتا، صنعت کو اپنی صلاحیت کے بارے میں شفاف ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ کئی کمپنیاں دعویٰ کرتی ہیں کہ ان کی مصنوعات 70 فیصد مقامی ہیں، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے، اور قیمت کے لحاظ سے بھی یہ بین الاقوامی معیار کے مطابق مہنگی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter