اتر پردیش کا ہر شہری سوا لاکھ روپے کا مقروض

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی ریاست اتر پردیش کا قرض 5 سال میں 6 سے 9 لاکھ کروڑ تک جا پہنچا، ہر شہری پر 1.23 لاکھ پاکستانی روپے کا بوجھ، سابق وزیراعلیٰ نے یوگی ادتیہ ناتھ کی حکمرانی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے حوالے سے چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہاں کا ہر شہری اب تقریباً سوا لاکھ روپے کا مقروض بن چکا ہے، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کا قرضہ پچھلے پانچ برسوں میں 6 لاکھ کروڑ روپے سے بڑھ کر 9 لاکھ کروڑ روپے تک جا پہنچا ہے۔

latest urdu news

اتر پردیش کی کل آبادی 24 کروڑ کے قریب ہے، جس کا مطلب ہے کہ فی کس قرضہ 38 ہزار بھارتی روپے (تقریباً ایک لاکھ 23 ہزار پاکستانی روپے) بنتا ہے۔ یوگی ادتیہ ناتھ پچھلے آٹھ برسوں سے ریاست کے وزیراعلیٰ ہیں اور انہیں نریندر مودی نے ’’گڈ گورنس کا مہا گرو‘‘ قرار دیا تھا۔

تاہم سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یوگی اتر پردیش کو ’’1 ٹریلین ڈالر کی معیشت‘‘ بنانے کی بات کرتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ "ریاست کا ہر بچہ پیدا ہوتے ہی مقروض ہو جاتا ہے۔” انہوں نے طنزیہ انداز میں سوال اٹھایا کہ "یہ کس قسم کی اچھی حکمرانی ہے جو ریاست کو قرضوں کے گڑھے میں دھکیل رہی ہے؟”

واضح رہے کہ اگر اتر پردیش ایک آزاد ملک ہوتا تو آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک بنتا۔ ماہرین کے مطابق بڑھتے قرضے ریاستی مالی نظم و نسق اور حکومتی پالیسیوں پر سنگین سوالات کھڑے کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter