امریکا نے 19 ممالک کے شہریوں کی امیگریشن درخواستیں معطل کردیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا نے 19 مختلف ممالک کے تارکین وطن کی تمام امیگریشن درخواستوں پر فوری طور پر عملدرآمد روک دیا ہے، جس میں گرین کارڈ اور امریکی شہریت کی درخواستیں بھی شامل ہیں۔

latest urdu news

حکام کے مطابق جب تک مزید ہدایات جاری نہیں ہوتیں، ان ممالک کے شہریوں کے کیسز کو زیرِ التواء رکھا جائے گا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جن ممالک کی درخواستیں روکی گئی ہیں ان میں افغانستان، ایران، لیبیا، میانمار، صومالیہ، سوڈان، ترکمانستان، یمن اور دیگر شامل ہیں۔

یہ وہ ممالک ہیں جن کے شہریوں پر پہلے بھی سخت سفری پابندیاں یا خصوصی سیکیورٹی اسکریننگ نافذ رہی ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ پابندی اس فیصلے کے تسلسل میں لگائی گئی ہے جو ٹرمپ انتظامیہ نے جون میں لیا تھا، جب یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (USCIS) نے ان ممالک کے شہریوں کے امیگریشن اسٹیٹس کے حصول کو معطل کردیا تھا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے تھرڈ ورلڈ ممالک سے امیگریشن روکنے کا اعلان کیا

امریکی امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ ان ممالک کے شہریوں کی تمام درخواستوں کی منظوری یا رد کیے جانے کا عمل مکمل طور پر روک دیا گیا ہے۔

اس فیصلے نے اُن افراد کو بھی متاثر کیا ہے جن کی شہریت یا مستقل رہائش کی درخواستیں آخری مرحلے میں تھیں۔

حکام کے مطابق یہ اقدام اس واقعے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ایک افغان شہری نے وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوا۔

واقعے کے بعد امریکا نے افغان پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزے جاری کرنا بھی روک دیے تھے، جبکہ اسائلم کی درخواستوں پر بھی فیصلے مؤخر کردیے گئے تھے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter