وائٹ ہاؤس کے قریب حملے کے بعد امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں معطل کر دیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا نے وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے کے بعد افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی ہیں۔ واشنگٹن میں نیشنل گارڈز پر حملے میں دو اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے فوری اقدامات کیے۔

latest urdu news

امریکی میڈیا کے مطابق گرفتار مشتبہ شخص کی شناخت 29 سالہ افغان شہری رحمان اللہ لکنوال کے طور پر ہوئی ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ زخمی اہلکاروں کی حالت اب بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

امریکی سیٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ افغان شہریوں کی تمام امیگریشن درخواستوں کا مکمل سکیورٹی جائزہ لیا جائے گا، جس کے باعث یہ درخواستیں وقتی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔

ایجنسی کے مطابق سکیورٹی پروٹوکول اور جانچ کے نظام کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد ہی درخواستوں کی بحالی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter