امریکی وزیر خارجہ اور عالمی رہنماؤں کی جانب سے پاکستان کو 78ویں یومِ آزادی کی مبارکباد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کو 78ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انسدادِ دہشت گردی اور تجارت کے شعبوں میں پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے۔

اپنے پیغام میں مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے جا رہے ہیں، جن میں اہم معدنیات، ہائیڈروکاربن اور کاروباری شراکت داریاں شامل ہیں، جو دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحال مستقبل کا باعث بنیں گی۔

latest urdu news

یومِ آزادی کے موقع پر امریکی کانگریس کے اراکین نے بھی خیرسگالی کے پیغامات دیے۔ رکن کانگریس جوڈی چو نے کہا کہ انھیں پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب کا حصہ بننے پر فخر ہے، جبکہ زولوف گرن نے سیلیکون ویلی میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا۔

پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر ریِنا کیونکا نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter