امریکی وزیر دفاع نے ایران سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹس مسترد کردیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایران پر حملے کے اثرات کو معمولی قرار دینے والی امریکی میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل تباہ کر دیا گیا ہے۔

واشنگٹن، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کے جوہری پروگرام پر کیے گئے حالیہ امریکی حملے سے متعلق میڈیا رپورٹس کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں۔ حملے کے نتائج کو کمزور یا غیر مؤثر کہنے والے دراصل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کو تسلیم کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔

latest urdu news

پیٹ ہیگسیتھ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی بمباری نہ صرف مؤثر بلکہ تباہ کن تھی، اور ایران کے ایٹمی ڈھانچے کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بعض ادارے جان بوجھ کر یہ تاثر دے رہے ہیں کہ ایران کا جوہری پروگرام صرف چند ماہ پیچھے گیا ہے، جبکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ ایران کا ایٹمی نیٹ ورک اب قابلِ عمل نہیں رہا۔

واضح رہے کہ ابتدائی امریکی انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران پر حملے میں جوہری تنصیبات کو محدود نقصان پہنچا ہے، اور ایران کا جوہری پروگرام مکمل تباہی سے بچ گیا ہے۔ ان رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ ایران محض چند مہینوں میں دوبارہ یورینیم افزودگی کا عمل شروع کر سکتا ہے۔

یاد رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر عروج پر ہے، اور حالیہ حملوں کے بعد خطے میں جنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ ماضی میں بھی امریکی انٹیلی جنس رپورٹس اور انتظامیہ کے بیانات میں تضاد سامنے آتا رہا ہے، خاص طور پر عراق، شام اور ایران سے متعلق کارروائیوں کے تناظر میں۔ بین الاقوامی مبصرین اس صورت حال کو خطے میں عدم استحکام اور عالمی ایٹمی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter