امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام تھرڈ ورلڈ ممالک سے امیگریشن پر فوری پابندی عائد کریں گے۔ صدر کے مطابق یہ اقدام غیر قانونی تارکین وطن کے مسئلے کو قابو میں کرنے، جرائم اور سیکیورٹی خطرات کو کم کرنے کے لیے ضروری ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد معاشرتی اور اقتصادی نظام پر بوجھ ڈال رہی ہے، جس سے ملک کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی کے عمل کو تیز کریں گے اور ایسے افراد جنہوں نے جرائم کیے ہیں یا سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں، انہیں ملک سے نکال دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات ملک میں قانون کی بالادستی قائم رکھنے اور عوام کی حفاظت کے لیے ضروری ہیں۔
اس موقع پر ٹرمپ نے کانگریس کی رکن مسلمہ الہان عمر پر بھی تنقید کی اور انہیں بدترین رکن کانگریس قرار دیا۔ صدر کے مطابق الہان عمر غیر قانونی طور پر امریکہ آئیں اور اکثر حجاب پہن کر عوامی مقامات پر ظاہر ہوتی ہیں، جو ان کے بیانات کے مطابق ملکی قوانین کے خلاف ہے۔
