پاکستان اور بھارت پر جوہری تناؤ روکنے کیلئے دباؤ ڈالا، امریکی صدر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے پاکستان اور بھارت پر دباؤ ڈال کر دونوں ملکوں کے درمیان جوہری تصادم کو روکا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کی مدد سے پاک بھارت جنگ بندی معاہدہ ممکن ہوا، بھارت اور پاکستان کے قائدین غیر متزلزل تھے، میں نے انہیں کہا کہ اگر جنگ سے باز نہ آئے تو کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا۔

latest urdu news

امریکی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک نے جنگ تجارت کی وجہ سے بند کی ہے، امریکا تجارت کے حوالے سے بھارت اور پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہے، بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت کر رہے ہیں پاکستان کے ساتھ بھی کریں گے۔

دوسری جانب پاکستانی فضائی حدود کی معطلی کو آج انیسواں روز ہو چکا ہے جس کے نتیجے میں بھارتی فضائی کمپنیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، گزشتہ اٹھارہ دنوں میں کم از کم 2ہزار بھارتی پروازیں متاثر ہو چکی ہیں، جن میں تاخیر، منسوخی یا متبادل راستے شامل ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی ائیر لائنز کو اب تک ایندھن، فضائی فاصلہ بڑھنے اور دیگر لاجسٹک اخراجات کی وجہ سے 400 کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے، لمبے فضائی روٹس نے آپریٹنگ لاگت میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter