امریکا کا ایران کو 15 نکاتی منصوبہ، جنگ بندی کے بدلے سخت شرائط سامنے آگئیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے ایک 15 نکاتی منصوبہ پیش کیا ہے، جس میں جوہری اور علاقائی امور سے متعلق اہم مطالبات شامل ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس منصوبے میں ایران سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر کسی بھی قسم کی یورینیم افزودگی بند کرے۔

latest urdu news

رپورٹس کے مطابق منصوبے میں ایران کے اہم جوہری مراکز، جن میں نطنز نیوکلیئر سائٹ، اصفہان نیوکلیئر سائٹ اور فردو نیوکلیئر سائٹ شامل ہیں، کو مکمل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

امریکی منصوبے میں یہ شرط بھی رکھی گئی ہے کہ ایران خطے میں اپنے اتحادی گروہوں (پراکسیز) کی مالی معاونت بند کرے اور آبنائے ہرمز میں ایک آزاد میری ٹائم زون کے قیام کی اجازت دے، تاکہ عالمی تجارت بلا رکاوٹ جاری رہ سکے۔

پاسداران انقلاب کا ردعمل: ٹرمپ کے مذاکراتی دعوے مسترد، سخت بیان جاری

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکا ایک ماہ کی جنگ بندی چاہتا ہے تاکہ اس دوران ایران کے ساتھ اس مجوزہ معاہدے پر پیش رفت ممکن بنائی جا سکے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران نے بھی جنگ بندی کے لیے اپنی شرائط پیش کی ہیں۔ ان میں اہم مطالبہ یہ ہے کہ ایران پر دوبارہ حملہ نہ کرنے کی واضح ضمانت دی جائے۔

ایرانی مؤقف کے مطابق جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے اور آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ایران کو دیا جائے۔ ساتھ ہی ایران نے اپنے میزائل پروگرام کو محدود کرنے سے انکار بھی کیا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو حملوں کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی یقین دہانی کرائے، بصورت دیگر کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter