امریکی قیادت میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران مختلف جنگوں میں بڑے پیمانے پر قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔ 2001 سے 2021 تک جاری رہنے والے ان تنازعات میں لاکھوں افراد مارے گئے جن میں بڑی تعداد عام شہریوں کی تھی۔
2003 سے 2021 تک جاری رہنے والی عراق کی جنگ میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا۔ اس عرصے کے دوران تقریباً 3 لاکھ 15 ہزار افراد ہلاک ہوئے، جن میں 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد عام شہری شامل تھے۔
اسی طرح شام میں 2014 سے 2021 تک جاری لڑائی کے دوران تقریباً 2 لاکھ 69 ہزار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جن میں ایک لاکھ 39 ہزار عام شہری بھی شامل تھے۔
500 امریکی فوجی ہلاک کر چکے ہیں، علی لاریجانی کا دعویٰ
افغانستان میں 2001 سے 2021 تک جاری رہنے والی جنگ میں تقریباً 2 لاکھ 43 ہزار افراد مارے گئے، جن میں 70 ہزار 418 عام شہری شامل تھے۔
اس کے علاوہ یمن میں 2002 سے 2021 تک جاری رہنے والی جنگ میں ایک لاکھ 12 ہزار افراد ہلاک ہوئے، جن میں 12 ہزار 690 عام یمنی شہری بھی شامل تھے۔ ماہرین کے مطابق ان جنگوں نے خطے کی معیشت، امن اور انسانی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب کیے۔
