کویت میں امریکی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ F-15 Eagle تھا۔ تاہم اس واقعے کی باضابطہ تصدیق تاحال امریکا یا کویت کی جانب سے نہیں کی گئی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کا پائلٹ بروقت ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہا اور اسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں طیارے کو شعلوں میں گھرا زمین کی جانب گرتے دیکھا جا سکتا ہے، اگرچہ ان مناظر کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔
امریکی بحری طاقت کا خلیج میں مظاہرہ، طیارہ بردار بحری بیڑہ ایرانی ساحل کے قریب پہنچ گیا
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی عروج پر ہے۔ حالیہ دنوں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد ایران نے خلیجی ممالک میں قائم امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ ایرانی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ کویت میں موجود امریکی فوجی اڈہ مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا گیا ہے، تاہم اس دعوے کی بھی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
