امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں فوجی موجودگی بڑھانے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن مزید 5 ہزار میرینز اور فوجی اہلکاروں کے ساتھ متعدد جنگی بحری جہاز بھی خطے میں تعینات کرنے جا رہا ہے۔

latest urdu news

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ممکنہ جنگی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ خطے میں امریکی مفادات اور بحری راستوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع نے ہزاروں میرینز کو مشرقِ وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اقدام امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کی درخواست پر کیا جا رہا ہے، جس نے خطے میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اضافی فوجی وسائل طلب کیے تھے۔

ایران میں بچیوں کے اسکول پر حملے کا ذمہ دار امریکا قرار

امریکی حکام کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران پر آبنائے ہرمز میں جہازوں کو نشانہ بنانے اور سمندری راستوں میں بارودی سرنگیں بچھانے کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں، جس کے باعث عالمی بحری تجارت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے بتایا ہے کہ امریکی بی-ٹو بمبار طیاروں نے اپنے مشنز کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد ایران کی مستقبل میں عسکری طاقت دوبارہ حاصل کرنے کی صلاحیت کو کمزور کرنا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter