امریکا کا مجتبیٰ خامنہ ای سمیت 10 ایرانی رہنماؤں کی معلومات دینے پر 10 ملین ڈالر انعام کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا نے ایران کے اہم رہنماؤں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے 10 ملین ڈالر تک انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ اعلان ریوارڈز فار جسٹس پروگرام کے تحت کیا گیا ہے۔

latest urdu news

محکمہ خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جو بھی شخص ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سمیت دیگر اہم شخصیات کے بارے میں قابلِ اعتماد معلومات فراہم کرے گا، اسے نہ صرف مالی انعام دیا جا سکتا ہے بلکہ اسے امریکا منتقل ہونے کے لیے بھی اہل قرار دیا جا سکتا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق جن ایرانی رہنماؤں کے بارے میں معلومات طلب کی گئی ہیں ان میں مجتبیٰ خامنہ ای کے علاوہ ایران کے وزیرِ انٹیلی جنس اسماعیل خطیب، سپریم کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی، نائب چیف آف اسٹاف علی اصغر حجازی، میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی اور بریگیڈیئر جنرل اسکندر مومنی سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں۔

ٹرمپ کا ایران کے نئے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای پر فوری ردعمل دینے سے گریز

دوسری جانب تہران میں یومِ القدس کے موقع پر نکالی گئی ریلی میں علی لاریجانی اور دیگر ایرانی رہنما شریک ہوئے۔ اس موقع پر رہنماؤں نے عوام کے ساتھ ملاقاتیں کیں، تصاویر بنوائیں اور امریکا کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter