امریکا کی اپنے شہریوں کو 14 خلیجی ممالک سے فوری انخلا کی ہدایت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا نے خطے میں بڑھتے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر 14 ممالک سے اپنے شہریوں کو فوری طور پر نکلنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ اقدام ممکنہ خطرات کے باعث احتیاطی تدبیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔

latest urdu news

محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری فہرست میں یو اے ای اور یمن شامل ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے ایران میں مبینہ طور پر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جن میں فوجی ہیڈکوارٹر اور پرانی پارلیمنٹ کی عمارت شامل بتائی جا رہی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے اسرائیل کی جنگ میں شمولیت اختیار کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں ہونے والی ہلاکتوں کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے اور امریکی عوام بہتر حکمرانی کے مستحق ہیں۔

خطے میں جاری کشیدگی کے باعث سفارتی سرگرمیوں اور فضائی آپریشنز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ عالمی برادری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter