اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چین اور پاکستان کی غزہ پر اسرائیلی قبضے کی شدید مخالفت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ پر اسرائیلی قبضے کی سختی سے مخالفت کی جبکہ پاکستانی مندوب نے بھی اسرائیلی مظالم کی مذمت کی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں چین نے غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے کی سخت مخالفت کی ہے۔ چینی مندوب نے کہا کہ غزہ فلسطینیوں کا اٹوٹ حصہ ہے اور اس کی جغرافیائی و علاقائی حیثیت کو تبدیل کرنے کی ہر کوشش ناقابل قبول ہے، انہوں نے غزہ کے لوگوں کی جانوں کے تحفظ اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری جنگ بندی کو واحد حل قرار دیا۔

latest urdu news

اجلاس میں اقوام متحدہ کے دیگر عہدیداروں کے علاوہ برطانیہ، فرانس اور کئی دیگر ممالک نے بھی غزہ پر اسرائیلی قبضے کو مزید خونریزی، تباہی اور انسانی المیے کا سبب قرار دیا۔

پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ اشتعال انگیزی ہے اور وزیراعظم نے اس کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کو فوری طور پر روکنا ضروری ہے اور بین الاقوامی برادری کو نسل کشی روکنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی۔

دوسری جانب امریکی مندوب نے اجلاس کو غزہ میں امن کے لیے امریکی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا، جس پر اجلاس میں کشیدگی دیکھی گئی۔

یہ اجلاس غزہ میں انسانی بحران کے حل کے لیے عالمی برادری کی توجہ مرکوز کرنے کی کوششوں کا حصہ تھا، جہاں اسرائیلی حملوں سے وسیع پیمانے پر تباہی اور انسانی جانوں کا نقصان ہوا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter