7
ریاض: Saudi Ministry of Hajj and Umrah نے عمرہ ویزا رکھنے والے زائرین کے لیے اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام افراد 18 اپریل تک سعودی عرب چھوڑ دیں۔
وزارت کے مطابق عمرہ ویزا ہولڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ویزے کی مدت ختم ہونے سے پہلے اپنے وطن واپس روانہ ہو جائیں تاکہ کسی قانونی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد مملکت میں قیام کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جس میں جرمانہ اور قید دونوں شامل ہو سکتے ہیں۔
پاکستانی عمرہ زائرین 5 روز سے جدہ ایئرپورٹ پر پھنسے، واپسی کے منتظر
سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد حج سیزن سے قبل انتظامات کو بہتر بنانا اور زائرین کی آمد و رفت کو منظم بنانا ہے۔
