کیف سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے تیسری عالمی جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں زیلنسکی نے کہا کہ پیوٹن کو روکنے کا واحد راستہ بھرپور فوجی اور معاشی دباؤ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روسی صدر صرف یوکرین تک محدود نہیں رہیں گے اور انہیں یوکرین پر قبضہ کرنے سے روکنا پوری دنیا کے لیے فتح کے مترادف ہوگا۔
ادھر یوکرین کے حکام نے اطلاع دی ہے کہ روسی ڈرون حملے میں اوڈیسہ کے علاقے میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق ہلاکتیں شہری علاقوں میں ڈرون حملے کے نتیجے میں ہوئی ہیں، اور متاثرہ افراد کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔
یوکرینی صدر زیلنسکی کی جنگ ختم ہونے پر عہدہ چھوڑنے کی پیشکش
یوکرین اور روس کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران یہ تازہ صورتحال بین الاقوامی برادری کی تشویش میں اضافہ کر رہی ہے، جبکہ عالمی رہنما فوری طور پر حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
