یوکرین جنگ: روس نے جنگ بندی کے لیے نئی شرائط پیش کر دیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو،روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین جنگ میں ممکنہ جنگ بندی کے لیے نئی شرائط پیش کر دی ہیں۔

برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق روس نے اشارہ دیا ہے کہ اگر یوکرین اپنی افواج کو ڈونیسک اور لوہانسک کے متنازع علاقوں سے واپس بلا لے تو ماسکو جنگ بندی پر تیار ہے۔ یہ تجویز روس کی جانب سے غیر رسمی سفارتی چینلز کے ذریعے مغربی ممالک تک پہنچائی گئی۔

latest urdu news

رپورٹ کے مطابق ان دو علاقوں سے یوکرینی انخلا کو جنگ کے خاتمے کی **کلید** قرار دیا جا رہا ہے، تاہم یوکرین اور اس کے اتحادیوں نے اس پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق روس کی یہ تجویز بظاہر مذاکرات کی میز پر واپسی کی ایک کوشش ہے، مگر اس کے نتیجے میں یوکرین کی **خودمختاری اور علاقائی سالمیت** کے حوالے سے سنجیدہ سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter