بدھ, 4 جون , 2025

یوکرین اور روس کے درمیان استنبول میں اہم مذاکرات، ترک وزیر خارجہ کا تعمیری پیشرفت کی امید کا اظہار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول، گزشتہ رات ہونے والے حملوں کے بعد یوکرین اور روس کے وفود کے درمیان آج استنبول کے تاریخی چراغاں محل میں جنگ بندی کے حوالے سے اہم مذاکرات ہو رہے ہیں۔ مذاکرات میں میزبان ملک ترکی کے وفد کے ساتھ ساتھ روس اور یوکرین کے اعلیٰ سطحی نمائندے بھی شریک ہیں۔

latest urdu news

اجلاس کا آغاز ترک وزیر خارجہ حاقان فدان کے خیر مقدمی کلمات سے ہوا، جنہوں نے مذاکرات کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "اس قسم کے مذاکرات دونوں فریقین کے لیے مفید ثابت ہوتے ہیں اور امید ہے کہ آج کے اجلاس سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔”

مقامی وقت کے مطابق، ترک وفد دوپہر کو سب سے پہلے مذاکراتی مقام پر پہنچا۔ کچھ ہی دیر بعد روسی وفد، جس کی قیادت ولادیمیر میدنسکی کر رہے تھے، چراغاں محل پہنچا، اور سات منٹ بعد یوکرین کا وفد بھی اجلاس میں شامل ہو گیا۔

یہ مذاکرات دوپہر ایک بجے شروع ہوئے، تاہم اجلاس کی مدت کے بارے میں کوئی حتمی وقت مقرر نہیں کیا گیا ہے۔ ماضی میں اسی نوعیت کے مذاکرات دو گھنٹے سے کم وقت تک جاری رہے ہیں۔

مذاکراتی عمل کی نگرانی کے لیے ترکی کی انٹیلیجنس ایجنسی (MIT) کے ڈائریکٹر ابراہیم کالن بھی اجلاس میں شریک ہوئے، جو مذاکرات کی سیکیورٹی اور شفافیت کو یقینی بنانے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter