برطانیہ کا نئے پاسپورٹس جاری کرنے کا اعلان، دسمبر سے نفاذ متوقع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ نے دسمبر 2025 سے نئے ڈیزائن کے پاسپورٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ان نئے پاسپورٹس پر بادشاہ چارلس کا شاہی نشان نمایاں طور پر شامل ہوگا، جس میں مشہور ٹیوڈر تاج بھی شامل کیا گیا ہے۔

latest urdu news

برطانیہ کی وزارت داخلہ نے پاسپورٹ کا نیا ڈیزائن متعارف کرایا ہے، جس میں برطانیہ کے قدرتی مناظر کو بھی نمایاں کیا گیا ہے، تاکہ نہ صرف جدیدیت بلکہ قومی ورثے کی عکاسی بھی ہو سکے۔

نئے پاسپورٹس کا اجراء دسمبر 2025 سے شروع ہوگا، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ کے نشان والے پرانے پاسپورٹس اپنی میعاد ختم ہونے تک قابلِ استعمال رہیں گے، انہیں فوری طور پر تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ 2023 سے برطانیہ میں پاسپورٹس بادشاہ چارلس کے نام سے جاری کیے جا رہے ہیں، لیکن اب شاہی نشان کی تبدیلی کے ساتھ پاسپورٹ کے ظاہری ڈیزائن میں بھی نمایاں تبدیلی لائی جا رہی ہے۔

یہ اقدام برطانیہ میں بادشاہت کی منتقلی کے بعد ادارہ جاتی سطح پر تبدیلیوں کی ایک کڑی ہے، جو اب عوامی سطح پر بھی محسوس کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter