جمعرات, 8 مئی , 2025

برطانیہ کا ویزا پالیسی سخت کرنے پر غور، پاکستانی کیسے متاثر ہوں گے؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن، برطانوی حکومت بعض ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا پالیسی سخت کرنے پر غور کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے وزرا کا کہنا ہے کہ کچھ ممالک سے کام یا تعلیم کے مقصد سے آنے والے افراد بعد ازاں سیاسی پناہ کی درخواستیں دائر کر دیتے ہیں، جس سے نظام پر دباؤ بڑھتا ہے۔

latest urdu news

برطانوی ہوم آفس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد نے سیاسی پناہ کے لیے درخواست دی۔

ان میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانی شہریوں کی تھی، جن کی تعداد 10,542 رہی۔ دوسرے نمبر پر 2,862 سری لنکن اور تیسرے نمبر پر 2,841 نائجیرین شہری شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق پچھلے برس برطانیہ میں 1,07,480 بھارتی اور 98,400 چینی طلبہ موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ پالیسی سے پاکستان، نائجیریا اور سری لنکا سے برطانیہ آنا مزید مشکل ہو سکتا ہے۔ تاہم، اس وقت یہ واضح نہیں کہ کون سے ممالک کے شہری برطانیہ میں قیام کی مدت سے تجاوز کرتے ہیں، کیونکہ ہوم آفس نے 2020 کے بعد ایگزٹ چیک سے متعلق اعداد و شمار جاری نہیں کیے۔

تھنک ٹینک "یوکے ان چینجنگ یورپ” سے وابستہ پروفیسر جوناتھن پورٹس کا کہنا ہے کہ ویزا پالیسی میں سختی کا سیاسی پناہ کی درخواستوں پر محدود اثر ہی ہوگا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter