برطانیہ میں لڑکی سے جنسی زیادتی پر دو افغان شہریوں کو 9 اور 10 سال قید کی سزا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ میں 17 سالہ جان جہانزیب اور اسرار نیازال کو 15 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جان جہانزیب کو 10 سال 8 ماہ جبکہ اسرار نیازال کو 9 سال 10 ماہ قید کی سزا دی گئی ہے۔

latest urdu news

واقعہ رواں برس مئی میں پیش آیا جب دونوں ملزمان نے لیمنگٹن کے ایک پارک سے متاثرہ لڑکی کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے، جبکہ وہ نشے کی حالت میں تھی۔ عدالت میں استغاثہ نے یہ بتایا کہ ملزمان نے لڑکی کو زبردستی پارک سے لے جانے کی ویڈیو ریکارڈ کر رکھی تھی، جو سماعت کے دوران عدالت میں دکھائی گئی۔

عدالت نے شواہد کی بنیاد پر دونوں ملزمان کو قید کی سزا سنائی اور کہا کہ سزا مکمل ہونے کے بعد انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق دونوں ملزمان افغان شہری ہیں جو گزشتہ سال برطانیہ آئے اور پناہ کی درخواست دائر کی ہوئی تھی۔

یہ کیس برطانیہ میں نوجوانوں کے خلاف جنسی جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کی سنگینی کو اجاگر کرتا ہے اور عدالت نے سخت سزا دے کر یہ پیغام دیا ہے کہ اس قسم کے جرائم برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter