برطانیہ اور فرانس کا غیر قانونی تارکین وطن کو فوری واپس بھیجنے کا نیا معاہدہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ اور فرانس نے غیر قانونی تارکین وطن کی یورپ میں آمد روکنے کے لیے ایک سخت اور موثر سیکیورٹی معاہدہ طے پا لیا ہے

latest urdu news

۔ اس معاہدے کے تحت چھوٹی کشتیوں کے ذریعے انگلش چینل عبور کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو فوری گرفتار کرکے واپس بھیجا جائے گا۔

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ صرف وہی پناہ گزین قبول کیے جائیں گے جو حقیقی طور پر تحفظ کے مستحق ہوں، باقی تمام افراد کو فوری طور پر واپس بھیجا جائے گا۔

معاہدے کے مطابق دونوں ممالک کے بارڈر سیکیورٹی ادارے ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے تاکہ غیر قانونی داخلے کو مؤثر طریقے سے روکا جا سکے۔ برطانوی حکام نے واضح کیا کہ واپسی کے اقدامات مختصر قانونی کارروائی کے بعد کیے جائیں گے تاکہ نظام پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس معاہدے کو "نارتھ ووڈ ڈیکلریشن” کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب برطانیہ اور فرانس اپنی جوہری دفاعی حکمت عملی کو بھی ہم آہنگ کریں گے تاکہ کسی بھی حملے کی صورت میں مشترکہ اور مؤثر جواب دیا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter