برطانیہ کی فضائی کمپنی نے کپتان کو نشے میں برہنہ ہوٹل میں گھومنے پر معطل کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانوی فضائی کمپنی کے کپتان کو کیپ وردے کے لگژری ہوٹل میں شراب نوشی کے بعد برہنہ گھومنے پر معطل کر دیا گیا، تحقیقات شروع۔

لندن میں برطانیہ کی ایک معروف فضائی کمپنی نے اپنے ایک کپتان کو معطل کر دیا ہے، جس پر الزام ہے کہ وہ کیپ وردے کے ایک فائیو اسٹار لگژری ہوٹل میں نشے میں دھت ہو کر بغیر کپڑوں کے گھوم رہا تھا۔

latest urdu news

برطانوی اخبار "دی سن” کی رپورٹ کے مطابق، پائلٹ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، تاہم اسے رات تقریباً ڈھائی بجے ہوٹل میں برہنہ حالت میں دیکھا گیا تھا۔

کپتان نے اپنی پرواز سے کچھ گھنٹے پہلے میلیا ڈوناس بیچ پہنچ کر شراب نوشی شروع کر دی تھی۔ بعد ازاں ہوٹل کے استقبالیہ میں برہنہ گھومتے ہوئے مہمانوں نے اسے دیکھا، جس پر متعدد شکایات ایئر لائن کو موصول ہوئیں۔ کمپنی نے فوری طور پر اس پائلٹ کو گراؤنڈ کر کے متبادل پائلٹ کی خدمات حاصل کیں تاکہ پرواز معمول کے مطابق ہو سکے۔

فضائی کمپنی کے ترجمان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ کمپنی مسافروں اور عملے کی حفاظت کو اپنی اولین ترجیح دیتی ہے اور اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ معطل شدہ پائلٹ کو اس معاملے میں جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter