برطانیہ میں گزشتہ سال 2 لاکھ 57 ہزار شہری ملک چھوڑ گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ کے دفتر برائے قومی شماریات نے گزشتہ سال ملک چھوڑنے والے شہریوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں تقریباً 2 لاکھ 57 ہزار برطانوی شہری ملک چھوڑ گئے۔

latest urdu news

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس برطانیہ کی نیٹ مائیگریشن توقع سے 20 فیصد کم رہی اور دسمبر 2024 میں یہ تعداد کم ہوکر 34,500 تک پہنچ گئی۔ برطانوی شہریوں کی نیٹ مائیگریشن کا تخمینہ پہلے بین الاقوامی مسافروں کے سروے پر مبنی تھا، لیکن اب دفتر برائے قومی اعداد و شمار نے ڈیپارٹمنٹ فار ورک اینڈ پینشن کے ڈیٹا کے مطابق نظرثانی شدہ تخمینہ تیار کیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واپس آنے والے شہریوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد تقریباً 1 لاکھ 43 ہزار تک پہنچ گئی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک چھوڑنے اور واپس آنے والے شہریوں میں فرق کم ہو رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter