یوگنڈا میں ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 63 افراد جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوگنڈا میں ایک دلخراش ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 63 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں سمتوں سے آنے والی دو بسوں نے خطرناک انداز میں اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

latest urdu news

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ کمپالا-گلو ہائی وے پر واقع کتالیبے گاؤں کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث صورتحال انتہائی المناک شکل اختیار کر گئی۔ تصادم کے بعد کئی مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

یوگنڈا کی ٹریفک پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ حادثہ اوور ٹیکنگ کے دوران پیش آیا، اور اس میں شامل بسیں انتہائی تیز رفتاری سے سفر کر رہی تھیں۔ پولیس کے مطابق یہ حالیہ برسوں کا سب سے بدترین ٹریفک حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔

ٹریفک حکام نے ڈرائیورز کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہائی ویز پر غیر ذمہ دارانہ اوور ٹیکنگ سے گریز کریں، کیونکہ ایک لمحے کی غفلت کئی جانوں کو لے سکتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter