متحدہ عرب امارات: بغیر اجازت گاڑی استعمال کرنے پر 10 ہزار درہم جرمانہ اور ملک بدری کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی: متحدہ عرب امارات کی عدالت نے ایک شخص کو بغیر اجازت ساتھی کی گاڑی استعمال کرنے، تیز رفتاری سے چلانے اور گاڑی ضبط کروانے کے کیس میں 10 ہزار درہم جرمانہ اور ملک بدری کی سزا سنا دی ہے۔

latest urdu news

رپورٹ کے مطابق ملزم پر فوجداری عدالت کی جانب سے پہلے ہی قید، ایک سال کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی معطلی، گاڑی ضبطی اور ملک بدری کی سزا سنائی جا چکی تھی۔

مدعیہ خاتون نے عدالت میں کہا کہ ملزم نے اس کی گاڑی بغیر اجازت لے کر تیز رفتاری سے چلائی اور گاڑی بھی ضبط کروائی، جس کی مرمت اور گاڑی چھڑوانے پر اسے 11 ہزار درہم خرچ کرنا پڑے۔

ملزم نے دعویٰ کیا کہ اس نے خاتون کو 9 ہزار 400 درہم پہلے ہی ادا کر دیے ہیں، تاہم عدالت نے بغیر اجازت گاڑی استعمال کرنے اور غیر محتاط رویے کی وجہ سے 10 ہزار درہم ہرجانہ اور ملک بدری کا حکم جاری کر دیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter