یو اے ای میں خشک موسم برقرار، جمعے کو ملک بھر میں نمازِ استسقاء کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

متحدہ عرب امارات میں طویل عرصے سے جاری بارش کی کمی کے باعث ملک بھر کی تمام مساجد میں نمازِ استسقاء ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا۔

latest urdu news

سرکاری اعلامیے کے مطابق، نمازِ استسقاء جمعے کے روز نماز جمعہ سے 30 منٹ قبل ادا کی جائے گی۔ اس موقع پر اللہ تعالیٰ سے بارانِ رحمت کی التجا کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عاجزی، خلوص اور ایمان داری کے ساتھ اس نماز میں شرکت کریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ عوام کی اجتماعی دعا اور عبادت قدرتی نعمتوں کے حصول کا بہترین ذریعہ بن سکتی ہے۔

یو اے ای میں کئی ہفتوں سے بارش نہیں ہوئی، جس کے باعث زمین خشک اور درجہ حرارت بلند ہو چکا ہے۔ اگرچہ ماضی میں ملک میں بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ (مصنوعی بارش) کی تکنیک استعمال کی گئی ہے، لیکن اس بار قیادت نے روحانی طریقہ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اجتماعی دعا کے ذریعے رحمت خداوندی حاصل کی جا سکے۔

اسلامی تعلیمات کے مطابق، جب زمین بارش سے محروم ہو جائے اور خشک سالی کے آثار نمایاں ہونے لگیں تو نمازِ استسقاء ادا کی جاتی ہے، جو پیغمبر اسلام ﷺ کی سنت بھی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter