متحدہ عرب امارات نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک غیر معمولی احتیاطی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے تاکہ ملک کی فضائی حدود اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
اماراتی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق موجودہ حالات کے پیشِ نظر یہ اقدام ناگزیر تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتِ حال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور حالات بہتر ہوتے ہی فضائی حدود بحال کرنے پر غور کیا جائے گا۔
دبئی ایئرپورٹ کے قریب دو ڈرون گرنے سے چار افراد زخمی
اس سے قبل اماراتی وزارت دفاع نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ ایران کی جانب سے ممکنہ میزائل اور ڈرون خطرات کے پیشِ نظر ضروری دفاعی اقدامات کر رہی ہے۔ وزارت کے مطابق ملک کی سلامتی اولین ترجیح ہے اور ہر ممکن حفاظتی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔
حکام نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ سیکیورٹی ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
