مدینہ منورہ میں منشیات فروشی کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی محکمہ انسدادِ منشیات نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ کے مطابق مدینہ منورہ میں کی گئی کارروائی کے دوران 2 پاکستانی شہریوں سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے ایک کلو گرام میتھافیتھمین (آئس) برآمد ہوئی۔

latest urdu news

اسی طرح مکہ مکرمہ میں کارروائی کے دوران 2 ایتھوپین شہریوں کو گرفتار کیا گیا جن کے پاس سے نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن پوری شدت کے ساتھ جاری ہے اور کسی بھی شہر یا علاقے میں ایسے جرائم میں ملوث افراد کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter