دبئی ایئرپورٹ کے قریب دو ڈرون گرنے سے چار افراد زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دو ڈرون گرنے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق واقعے کے باوجود ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام معمول کے مطابق جاری ہے۔

latest urdu news

دبئی میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا جب دو ڈرون ایئرپورٹ کی حدود کے قریب گر گئے، جس کے نتیجے میں چار افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔

حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں گھانا کے دو شہری جبکہ بنگلہ دیش اور بھارت کا ایک ایک شہری شامل ہے۔ تمام افراد کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں اور انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

دبئی کے قریب آسٹریلوی ایئر بیس پر ایرانی ڈرون حملہ

ترجمان کے مطابق واقعے کے بعد بھی دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے اور پروازوں کے شیڈول پر کوئی بڑا اثر نہیں پڑا۔ متعلقہ حکام واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter