انقرہ: ترکیے نے ایران کو اپنی فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزی پر سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔ ترک وزیر خارجہ حاقان فدان نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے واضح کیا کہ ترکیے کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔
حاقان فدان نے کہا کہ ترکیہ اپنی فضائی حدود کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا اور اگر اس نوعیت کے واقعات دوبارہ پیش آئے تو سخت ردعمل دیا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ترکیے کی سمت داغے گئے میزائل ایران سے نہیں گئے اور اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔
امریکہ اور اسرائیل کے حملے جاری رہے تو خطے سے تیل کی ترسیل روک سکتے ہیں: ایرانی پاسدارانِ انقلاب
عرب میڈیا کے مطابق خطے میں حالیہ کشیدگی کے دوران ترکیے کی جانب ایک اور میزائل فائر کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جس کے بعد علاقائی صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے۔
