ترکی کی خاتونِ اول کی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے عالمی امداد کی اپیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: ترکی کی خاتونِ اول امینہ اردوان نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں امینہ اردوان نے کہا کہ وہ 2010 میں پاکستان کے دورے کے دوران سیلاب متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد کی عینی شاہد رہی ہیں اور اس وقت ترکی نے سب سے پہلے پاکستان کی مدد کے لیے قدم بڑھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ترک عوام کی دعائیں اور تعاون پاکستان کے ساتھ ہیں۔

latest urdu news

انہوں نے مزید بتایا کہ ترک ریڈ کریسنٹ (کزلے) متاثرہ علاقوں میں صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ہنگامی بنیادوں پر صحت کی سہولیات، پناہ گاہیں، خوراک اور صاف پانی فراہم کرنے کے اقدامات کر رہا ہے۔

امینہ اردوان نے دنیا بھر کے ممالک سے اپیل کی کہ وہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کی مشکلات کم کی جا سکیں۔

دوسری جانب، ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطے میں جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کی اس ہمدردی اور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter