ترکیہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ ہے، صدر رجب طیب اردوان کا محبت بھرا پیغام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور ترکیہ کی دوستی ایک مثالی رشتہ

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت اور محبت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ ہر اچھے اور برے وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادری اور دوستی کا رشتہ دنیا کے لیے ایک مثالی نمونہ ہے۔

latest urdu news

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (Twitter) پر پیغام

صدر اردوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں وزیرِاعظم شہباز شریف کو "قابلِ قدر بھائی” قرار دیتے ہوئے پاکستان کے لیے بے پناہ عقیدت کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستانی قوم کو دلی محبت اور پرخلوص سلام بھی بھیجا۔

برادری، عقیدت اور تعاون کا استعارہ

صدر اردوان نے واضح کیا کہ ترکیہ پاکستان میں امن، استحکام اور ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور پاکستانی قیادت کی بردباری اور پرامن خارجہ پالیسی کو سراہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے ماضی میں ترکیہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا، ویسے ہی مستقبل میں بھی ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ رہے گا۔

دو طرفہ تعلقات کی بنیاد اخلاص اور بھائی چارہ

اردوان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کم ہی اقوام ایسی مخلص دوستی سے بہرہ مند ہیں جیسا رشتہ ترکی اور پاکستان کے درمیان ہے۔ انہوں نے اپنے بیان کا اختتام ان الفاظ سے کیا:
"پاکستان ترکی دوستی زندہ باد!”

شیئر کریں:
frontpage hit counter