ترکیہ میں شدید زلزلہ، شدت 6.1 ریکارڈ، متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترکیہ کے مغربی حصے میں آج شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلے سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی۔

latest urdu news

ترک ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (AFAD) کے مطابق زلزلے کا مرکز بالیکسیر صوبے کے قصبے سندرگی میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 6 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے استنبول، بورصہ، مانیسا اور ازمیر سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سندرگی کے کئی علاقوں میں عمارتوں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں جبکہ کچھ پرانی عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ امدادی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دیا گیا ہے اور صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ اگست میں بھی اسی علاقے میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ اس سے قبل 2023 میں ترکیہ کو تاریخ کے بدترین زلزلے کا سامنا کرنا پڑا تھا جس میں 55 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter