ملائیشیا پہنچنے پر ٹرمپ کا شاندار استقبال، روایتی رقص دیکھ کر خود بھی جھوم اٹھے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملائیشیا کے سرکاری دورے پر پہنچے تو ایئرپورٹ پر ان کا پُرتپاک اور رنگارنگ استقبال کیا گیا۔

استقبالیہ تقریب میں مقامی فنکاروں نے ملائیشین روایتی رقص پیش کیا جسے دیکھ کر ٹرمپ خوشی سے مسکرا اٹھے اور خود بھی رقص کی دُھن پر جھومنے لگے۔ اس موقع پر امریکی صدر نے امریکا اور ملائیشیا کے پرچم بھی لہرا کر خیرسگالی کا اظہار کیا۔

latest urdu news

ٹرمپ کا یہ دورہ ایشیا کے کئی ممالک کے طویل سفارتی دورے کا پہلا مرحلہ ہے۔ وہ اس سفر کے دوران کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان ہونے والے جامع جنگ بندی معاہدے کی دستخطی تقریب میں شرکت کریں گے۔

ٹرمپ کا پاک افغان تنازع کے حل میں دلچسپی کا اظہار: “میں مسئلہ اچھے طریقے سے حل کر سکتا ہوں”

ملائیشیا کے بعد امریکی صدر جاپان جائیں گے، جہاں ان کی ملاقات نئی وزیرِاعظم سانائے تاکائچی سے ہوگی، جب کہ بعد ازاں وہ جنوبی کوریا بھی جائیں گے جہاں چینی صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات متوقع ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter