ایران معاہدے میں ناکام ہوا تو سخت کارروائی ہوگی: ٹرمپ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو سخت فوجی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے اضافی بحری بیڑہ اور فوجی تعینات کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

latest urdu news

ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران کے ساتھ کسی معاہدے پر عدم اتفاق عالمی سطح پر خطرناک نتائج کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق، امریکی انتظامیہ ایرانی تیل بردار جہازوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے اقدامات پر بھی غور کر رہی ہے تاکہ دباؤ بڑھایا جا سکے۔

اس موقع پر اسرائیلی وزیراعظم واشنگٹن پہنچ گئے ہیں تاکہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کر کے ایران کے ساتھ مذاکرات اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کریں۔

ایران بات چیت کی راہ پر آ گیا، حملے سے بچنا چاہتا ہے:ٹرمپ کا دعویٰ

واضح رہے کہ مغربی کنارے پر کنٹرول بڑھانے کے اسرائیلی فیصلے کے خلاف عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے، جس میں کینیڈا نے بھی کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے منافی ہے اور خطے میں امن کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter