امریکی صدر Donald Trump نے خبردار کیا ہے کہ اگر خطے میں حالات غیر متوقع رخ اختیار کرتے ہیں تو ایران کے خلاف پہلے سے زیادہ شدید اور طاقتور حملے کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب تک کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پا جاتا، امریکی بحری بیڑے، طیارے اور فوجی اہلکار ایران کے اطراف موجود رہیں گے۔ ان کے مطابق اگر کسی بھی وجہ سے حالات بگڑتے ہیں تو فوری طور پر دوبارہ فوجی کارروائی شروع کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ممکنہ حملے ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ بڑے اور مؤثر ہوں گے، جن کی مثال پہلے نہیں ملتی۔ ٹرمپ نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
معاہدہ نہ ہونے پر ایران پر شدید حملوں کی دھمکی، ٹرمپ کا سخت بیان
امریکی صدر کے مطابق امریکی فوج اس وقت مکمل تیاری کے ساتھ موجود ہے اور کسی بھی ممکنہ کارروائی کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج نہ صرف اپنی صلاحیتوں کو برقرار رکھے ہوئے ہیں بلکہ آئندہ کامیابی کے لیے پُرعزم بھی ہیں۔
