اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ ستایا جانے والا مذہب عیسائیت ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مذہبی آزادی، آزادیِ اظہار اور آزادیِ تقریر کا بھرپور دفاع کرے۔
اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا: "آئیے ہم اظہارِ رائے اور مذہب کی آزادی کا دفاع کریں، خصوصاً اُس مذہب کا جو آج دنیا بھر میں سب سے زیادہ ظلم اور تعصب کا شکار ہے، اور وہ ہے عیسائیت۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی خودمختاری کی حفاظت کرنی ہے اور اُن روایات اور اقدار کو سنبھال کر رکھنا ہے جنہوں نے ہماری قوموں کو عظمت اور انفرادیت عطا کی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ مذہبی آزادی کا دفاع صرف ایک مذہب کے لیے نہیں، بلکہ یہ دنیا بھر کے تمام مذاہب اور عقائد کے ماننے والوں کے لیے ضروری ہے۔
دورانِ حمل ٹائلینول کے استعمال سے بچے میں آٹزم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، صدر ٹرمپ
یاد رہے کہ رواں سال فروری میں صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس کا مقصد "اینٹی کرسچین بائیس” یعنی عیسائیت مخالف تعصب کا سدباب کرنا تھا۔ اس اقدام کو امریکی مذہبی حلقوں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔