ٹرمپ کا انکشاف: مودی کو کہا پاکستان سے جنگ نہ کریں، ورنہ تجارت بند

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاک-بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خبردار کیا تھا کہ اگر جنگ کی گئی تو امریکا دونوں ممالک سے تجارت بند کر دے گا۔

latest urdu news

اوول آفس میں دیوالی کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کی نریندر مودی سے ٹیلیفون پر بات ہوئی تھی جس میں تجارت سمیت کئی اہم معاملات پر گفتگو ہوئی۔

ٹرمپ کے مطابق، انہوں نے دورانِ گفتگو مودی کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں جوہری ممالک کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے انہوں نے تجارتی دباؤ کا مؤثر استعمال کیا۔

"میں نے مودی اور پاکستانی قیادت دونوں کو فون کیا اور کہا، اگر آپ جنگ کرتے ہیں تو امریکا آپ کے ساتھ تجارت بند کر دے گا۔ صرف 24 گھنٹوں میں دونوں ممالک نے رابطہ کر کے جنگ سے پیچھے ہٹنے کا یقین دلایا،” ٹرمپ کا دعویٰ تھا۔

گزشتہ دور حکومت میں ٹرمپ مودی کے قریب تھے، اب عاصم منیر کے گرویدہ ہیں: سی این این

سابق صدر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دورِ صدارت میں آٹھ جنگیں رکوانے میں کامیاب رہے، جن میں پاک بھارت کشیدگی بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران سات جنگی طیارے بھی تباہ ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ ماضی میں بھی کئی بار یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی جنگی صورتحال کو سفارتی دباؤ کے ذریعے ٹالا تھا، تاہم ان کے ان دعوؤں پر مختلف حلقوں کی جانب سے سوالات بھی اٹھائے جاتے رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter