زہران ممدانی جیتے تو نیویارک کے فنڈز روک دوں گا، ٹرمپ کی دھمکی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک سٹی کے میئر کے انتخابات میں سابق گورنر اینڈریو کومو کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے واضح دھمکی دی ہے کہ اگر ڈیموکریٹ امیدوار زہران ممدانی کامیاب ہوئے تو وہ شہر کے وفاقی فنڈز محدود کر دیں گے۔

latest urdu news

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ “چاہے کوئی اینڈریو کومو کو پسند کرے یا نہ کرے، اس وقت نیویارک کے پاس کوئی دوسرا انتخاب نہیں۔ کومو ہی وہ شخص ہیں جو شہر کو سنبھال سکتے ہیں، جبکہ ممدانی اس کے اہل نہیں۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ “ریپبلکن امیدوار کو ووٹ دینا دراصل زہران ممدانی کے لیے راستہ ہموار کرنے کے مترادف ہوگا۔”

امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر “کمیونسٹ نظریات رکھنے والے زہران ممدانی” میئر بنے تو وفاقی حکومت نیویارک کو صرف اتنی ہی مالی معاونت دے گی جتنی قانوناً لازم ہوگی، اس سے زیادہ نہیں۔

وفاقی حکومت کی ایک رپورٹ کے مطابق، مالی سال 2026 میں نیویارک سٹی کو تقریباً 7.4 بلین ڈالر وفاقی فنڈز ملنے ہیں، جو شہر کے کل بجٹ کا تقریباً 6.4 فیصد بنتے ہیں۔

دوسری جانب، 34 سالہ یوگنڈا نژاد زہران ممدانی، جو ریاستی اسمبلی کے رکن ہیں، اپنی مہم کے دوران نوجوانوں اور ترقی پسند ووٹروں کی حمایت حاصل کر چکے ہیں، تاہم ان کے سوشلسٹ نظریات نے کاروباری اور معتدل ڈیموکریٹس میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔

ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے زہران ممدانی نے کہا کہ “میگا تحریک کا اینڈریو کومو کو گلے لگانا ظاہر کرتا ہے کہ ٹرمپ انہیں اپنے نظریات کے قریب سمجھتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ٹرمپ اور کومو میں کوئی فرق نہیں دونوں کے چندہ دہندگان، سوچ اور غرور ایک جیسے ہیں۔”

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter