جنگ کا خاتمہ ترجیح؟ ٹرمپ کی نئی حکمت عملی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

Donald Trump سے متعلق ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ Iran کے ساتھ جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے خواہاں ہیں، حتیٰ کہ Strait of Hormuz کو فوری طور پر کھولے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

latest urdu news

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ صدر نے اپنے قریبی مشیروں کو آگاہ کیا ہے کہ ان کی اولین ترجیح تنازع کا خاتمہ ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کو کھولنے کا پیچیدہ عمل بعد میں بھی کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہوا اور آبنائے ہرمز کو جلد بحال نہ کیا گیا تو اہم تنصیبات، بشمول بجلی گھروں، تیل کے کنوؤں اور پانی صاف کرنے والے پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ٹرمپ کی ایران سے جلد معاہدے کی خواہش

دوسری جانب The White House کی ترجمان Karoline Leavitt کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ سے متعلق بات چیت مثبت سمت میں جا رہی ہے اور کچھ تجاویز پر ابتدائی اتفاق بھی ہو چکا ہے۔

اس سے پہلے ٹرمپ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ امریکا ایران کی نئی قیادت کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے اور اب تک ان کا رویہ نسبتاً زیادہ معقول رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter