ٹرمپ نے اوباما اور ان کی اہلیہ کی توہین آمیز ویڈیو شیئر کر دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر سابق صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشال اوباما کی ایک اے آئی تیار کردہ انتہائی توہین آمیز ویڈیو پوسٹ کر دی، جس کے بعد شدید تنقید کے نتیجے میں اسے ہٹا دیا گیا۔ ویڈیو میں اوباما جو اور ان کی اہلیہ کو ہتک آمیز انداز میں پیش کیا گیا تھا، جسے امریکی سیاسی حلقوں اور عوام نے انتہائی ناپسندیدہ قرار دیا۔

latest urdu news

وائٹ ہاؤس نے بعد ازاں دعویٰ کیا کہ یہ ویڈیو کسی اسٹاف کے ذریعے غلطی سے پوسٹ کی گئی تھی اور اسے فوری طور پر ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ تاہم اس بیان کو سیاسی حلقوں میں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ سابق صدارتی امیدوار اور نائب صدر کی امیدوار کاملا ہیرس نے اس معاملے پر کہا کہ وائٹ ہاؤس کی کوشش کسی کو قائل نہیں کر سکتی کیونکہ ویڈیو کے لیے ابتدائی طور پر دفاع بھی کیا گیا تھا۔ ہیرس نے مزید کہا کہ سب کو اچھی طرح معلوم ہے کہ ٹرمپ کے نظریات اور رویے کیا ہیں۔

ڈیموکریٹک رہنما برنی سینڈرز نے ویڈیو کی اشاعت پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا ری پبلکنز اس نسل پرست اور متنازع رویے کے حامل صدر کے سامنے ہمیشہ خاموش رہیں گے؟ ان کا مؤقف ہے کہ سیاسی رہنماؤں کو ایسے رویے کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے۔

اس حوالے سے ٹرمپ نے خود وضاحت دی کہ انہوں نے ویڈیو مکمل طور پر نہیں دیکھی تھی، اور جیسے ہی ان کو معلوم ہوا کہ مواد غیر مناسب ہے تو اسے ہٹا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی غلطی نہیں تھی کیونکہ وہ روزانہ ہزاروں مواد دیکھتے ہیں اور ہر چیز پر فوری نظر نہیں رکھ سکتے۔

سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں اس واقعے نے ایک بار پھر ٹرمپ کی متنازع شخصیت اور ان کے رویوں پر بحث چھیڑ دی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس معاملے نے امریکہ میں سیاسی پولرائزیشن کو مزید بڑھا دیا ہے اور آئندہ صدارتی انتخابات میں اس قسم کے تنازعات کے اثرات قابل توجہ رہیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter