ٹرمپ نے یوکرین کو امن معاہدہ قبول کرنے کی ڈیڈلائن دیدی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو امن معاہدہ قبول کرنے کے لیے جمعرات تک کی ڈیڈلائن دے دی ہے۔

صدر ٹرمپ نے امریکی ریڈیو کو انٹرویو میں کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یوکرین امریکی امن معاہدے کو جمعرات تک منظور کر لے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس متعدد ڈیڈ لائنز تھیں، لیکن جب حالات ٹھیک چل رہے ہوں تو ڈیڈ لائن میں توسیع کی جا سکتی ہے، تاہم جمعرات کا دن امن معاہدے کے لیے مناسب وقت ہے۔

latest urdu news

دوسری جانب، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے خدشہ ظاہر کیا کہ امریکا کے امن منصوبے کی منظوری نہ دینے کی صورت میں یوکرین اپنی آزادی، وقار یا واشنگٹن کی حمایت کھو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ روس کے اہم مطالبات کی حمایت کرتا ہے اور اس بارے میں غور و فکر کرنا ہوگا۔ زیلنسکی نے کہا کہ یہ ہفتہ مشکل ترین ہے اور قوم کو متحد رہنے کی ضرورت ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، یوکرین کو حفاظتی ضمانتیں بھی فراہم کی گئی ہیں جو نیٹو کے آرٹیکل 5 کی طرز پر ہیں، جس کے تحت کسی رکن ملک پر حملہ سب رکن ممالک پر حملہ تصور کیا جاتا ہے۔ جنگ بندی مسودے کے مطابق معاہدہ دستخط کے بعد 10 سال تک نافذ العمل رہے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter