ٹرمپ کا بڑا بیان: پیوٹن پاگل ہوچکا، روس پر مزید پابندیاں لگیں گی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو جرسی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے یوکرین پر حالیہ بڑے حملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انہیں پاگل قرار دے دیا۔ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ اگر موقع ملا تو وہ روس پر مزید پابندیاں لگائیں گے۔

latest urdu news

ٹرمپ نے نیو جرسی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن بہت خطرناک حد تک جا چکا ہے، وہ شہروں پر راکٹ برسارہا ہے، بے گناہ لوگوں کو مار رہا ہے، اور یہ سب دیکھ کر انہیں شدید افسوس ہو رہا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ پیوٹن کو برسوں سے جانتے ہیں اور ماضی میں ان کے ساتھ اچھے تعلقات رہے، لیکن حالیہ اقدامات نے صورتحال کو مکمل طور پر بدل دیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ روس پر مزید پابندیاں عائد کریں گے، تو ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس پر غور کر رہے ہیں۔

بعد ازاں، اپنی سوشل میڈیا ایپ ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے ٹرمپ نے پیوٹن کے عزائم پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ کہتے آئے ہیں کہ پیوٹن یوکرین کا صرف ایک حصہ نہیں بلکہ پورا ملک چاہتا ہے، اور اب وہی ہوتا نظر آ رہا ہے۔ ان کے مطابق اگر ایسا ہوا تو یہ روس کے زوال کی شروعات ہوگی۔

ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی پر بھی تنقید کی اور ان کے بیانات کو مسئلہ پیدا کرنے والا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ زیلنسکی کا لب و لہجہ اپنے ملک کے مفاد میں نہیں، اور اگر وہ خود صدر ہوتے تو یہ جنگ کبھی نہ ہوتی۔ یہ جنگ بائیڈن، زیلنسکی اور پیوٹن کی ہے، ان کی نہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں بھی روس کے خلاف سخت اقدامات کا عندیہ دے چکے ہیں، مگر تاحال کوئی بڑی پابندی عملی طور پر نافذ نہیں کی گئی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter