جمعرات, 8 مئی , 2025

ٹرمپ کا بھارتی حملے پر ردعمل: سخت مذمت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے حملے کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے "شرمناک” قرار دیا ہے۔

latest urdu news

اوول آفس میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یہ باعث افسوس ہے کہ ہمیں ابھی اطلاع ملی ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کئی برسوں سے تنازعات کا شکار ہیں اور ان کے درمیان کشیدگی کی تاریخ طویل ہے۔

یاد رہے کہ بھارت نے حالیہ حملے میں پانچ مختلف مقامات پر میزائل داغے، جن کا نشانہ شہری آبادی اور مساجد بنیں۔ اس حملے کے نتیجے میں دو پاکستانی شہری شہید ہو گئے۔
پاکستان نے بھارتی جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دیا ہے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ نے دشمن کے دو جنگی طیارے تباہ کر دیے ہیں۔

ٹرمپ کا بیان عالمی سطح پر اہمیت اختیار کر گیا ہے، جس میں انہوں نے بھارتی جارحیت پر شدید افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ ضروری ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter