اتوار, 8 جون , 2025

امریکا میں شامل ہو جاؤ، گولڈن ڈوم مفت لے جاؤ، ٹرمپ کی کینیڈا کو انوکھی پیشکش

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حیران کن پیشکش کرتے ہوئے کینیڈا کو تجویز دی ہے کہ اگر وہ امریکا کا حصہ بن جائے تو اسے جدید میزائل دفاعی نظام ’گولڈن ڈوم‘ بغیر کسی قیمت کے فراہم کیا جائے گا۔ یہ پیشکش انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری ایک پیغام میں دی۔

latest urdu news

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، ٹرمپ ماضی میں بھی متعدد مواقع پر یہ خواہش ظاہر کر چکے ہیں کہ کینیڈا امریکا کی 51ویں ریاست بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کینیڈا خودمختار ریاست کے طور پر باقی رہنا چاہتا ہے اور دفاعی نظام حاصل کرنا چاہے تو اسے 61 ارب ڈالر کی خطیر رقم ادا کرنا ہوگی۔

دوسری جانب، کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے حال ہی میں ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ ان کا ملک 175 ارب ڈالر کے ممکنہ دفاعی منصوبے میں سرمایہ کاری پر غور تو کر رہا ہے، لیکن امریکا میں ضم ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

یاد رہے کہ کچھ دن پہلے ہی ٹرمپ نے اپنے ممکنہ دوسرے صدارتی دور کے اختتام تک امریکا کو غیر ملکی حملوں سے محفوظ بنانے کے لیے ایک نئے دفاعی نظام ’گولڈن ڈوم‘ کے منصوبے کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد ملک کو بیرونی میزائل حملوں سے مکمل تحفظ فراہم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں بھی متنازع بیانات اور غیر روایتی پالیسیوں کے باعث خبروں میں رہ چکے ہیں۔ کینیڈا کو امریکا میں ضم کرنے کی خواہش بھی ان کی جانب سے متعدد بار سامنے آ چکی ہے، تاہم کینیڈا کی قیادت ہمیشہ سے اپنی خودمختاری کے تحفظ پر قائم رہی ہے۔

’گولڈن ڈوم‘ منصوبہ اس وقت امریکا کے دفاعی نظام کی نئی ترجیحات میں شامل ہے، جسے اسرائیل کے ’آئرن ڈوم‘ سے متاثر ہو کر تیار کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter